26 نومبر 2014 - 17:10
افغان خاتون نے پچیس طالبان ہلاک کر دیئے

ایک افغان خاتون نے طالبان کے ہاتھوں اپنے فوجی بیٹے کی موت کا انتقام لینے کے لئے جرئتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پچیس طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق اس افغان خاتون نے صوبہ فرح کے ایک گاؤں میں طالبان کے حملے میں اپنے جوان بیٹے کی لاش دیکھنے کے بعد اپنی بہو کے ساتھ اسلحہ اٹھا لیا اور طالبان کےلئے لڑنے پہنچ گئی اور سات گھنٹوں میں پچیس طالبان جنگجؤں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اس سلسلے میں کہا کہ محترمہ رضی گل جس نے اپنے ہی نام سے ایک گروہ تشکیل دیا ہے طالبان کے خلاف ایک نیا عوامی انقلاب شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲